ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی ہندو برادری اپنا مذہبی تہوار نوراتری مذہبی جوش و جذبے سے منا رہی ہے،تہوار کے دوران رنگا رنگ ملبوسات، موسیقی پر گربا اور ڈانڈیا رقص خوشیوں کے رنگ بکھیر رہے ہیں۔
کراچی میں نوراتری کی تقریبات میں خواتین اورلڑکیاں خصوصی دلچسپی لے رہی ہیں،ان کا کہنا ہے کہ انہیں ہرسال اس تہوارکا بےصبری سے انتظاررہتا ہے،ہندو برادری کے افراد کےمطابق پاکستان میں وہ اپنے مذہبی تہوار آزادی سے مناتے ہیں۔
مزید پڑھیں:سعودی فوجی اتحاد نے یمن میں خصوصی آپریشن کی تیاری کرلی، شہریوں کو انخلا کا عندیہ
نوراتری کا رنگا رنگ تہوار 20 اکتوبر تک جاری رہے گا،جس میں ہر رات گربا اور ڈانڈیا رقص کے ذریعے خوشیوں کا اظہار کیا جائے گا۔









