بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پاکستان سعودی عرب کی خودمختاری، دفاع، علاقائی سلامتی کیلئے شانہ بشانہ کھڑا ہے،وزیراعظم

وزیر اعظم شہباز شریف نے مکہ دفاعی معاہدے کو خطے میں امن، اتحاد اور استحکام کے لیے تاریخی سنگِ میل قرار دیتے ہوئے سعودی عرب کی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور سلامتی کے تحفظ کے لیے پاکستان کے غیرمتزلزل عزم کا اعادہ کیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف سے مکہ ڈیفنس الائنس کے پہلے سیکرٹری جنرل، لیفٹیننٹ جنرل (ر) نعمان محمود نے بدھ کو ملاقات کی۔ وزیراعظم نے الائنس کے سیکرٹری جنرل کا عہدہ سنبھالنے پر لیفٹیننٹ جنرل (ر) نعمان محمود کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

شہباز شریف نے کہا کہ مکہ دفاعی معاہدہ خطے میں امن، اتحاد اور استحکام کے لیے ایک تاریخی سنگِ میل ہے ۔ مکہ دفاعی معاہدے کے تحت پاکستان سعودی عرب کی خودمختاری، دفاع اور علاقائی سلامتی کے لیے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کے اپنے دفاع کے جائز حق کی مکمل حمایت کرتا ہے، سعودی عرب کی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور سلامتی کے تحفظ کے لیے پاکستان کے غیرمتزلزل عزم کا اعادہ کرتے ہیں ۔

مزید پڑھیں:بلوچستان، سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 5 دہشتگرد ہلاک، 4 زخمی

سیکرٹری جنرل مکہ ڈیفنس الائنس لیفٹیننٹ جنرل (ر) نعمان محمود نے وزیراعظم کو مکہ ڈیفنس معاہدے کے فریم ورک کے تحت دفاعی اور تذویراتی تعاون کو فروغ دینے کے حوالے سے حکمت عملی سے آگاہ کیا۔