بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

مراد سعید افغانستان میں بیٹھ کر کے پی حکومت کو کنٹرول کر رہے ہیں: رانا ثناء اللہ

وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے روپوش رہنما مراد سعید اس وقت افغانستان میں موجود ہیں اور وہیں سے خیبر پختونخوا کی حکومت اور انتظامی امور کو چلا رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ایک اہم سیاسی بیان میں وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ نے بتایا کہ سیکیورٹی اور متعلقہ اداروں کے پاس موجود معلومات کے مطابق مراد سعید کی موجودہ لوکیشن افغانستان کی ہے، جہاں سے وہ بیٹھ کر خیبر پختونخوا کے تمام تر سرکاری اور سیاسی معاملات کو کنٹرول کر رہے ہیں۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ سہیل آفریدی کو صوبے کا وزیراعلیٰ بنوانے میں بھی مراد سعید ہی کا مرکزی کردار رہا ہے، جبکہ رپورٹس کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان ابتدائی طور پر سہیل آفریدی سے واقف بھی نہیں تھے۔

رانا ثناء اللہ نے مذاکرات کے احوال پر بات کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت نے انتہائی نیک نیتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مذاکراتی جدول پر اپوزیشن کی تمام اہم ڈیمانڈز اور مطالبات کو تسلیم کرنے کی پیشکش کی تھی۔ تاہم، ان کے مطابق بات چیت اور مذاکرات کی ناکامی میں بنیادی اور سب سے منفی کردار سہیل آفریدی اور ان کے پشت پناہ مراد سعید کا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت کا سیاسی رہنماؤں کے ساتھ بیٹھ کر افہام و تفہیم سے معاملا طے کرنے پر یقین نہیں ہے، اسی لیے علی امین گنڈاپور کو سائیڈ لائن کیا گیا اور خیبرپختونخوا کا موجودہ سیٹ اپ ایک خاص سوچ کے تحت تشکیل دیا گیا ہے۔