بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل کا اعلان کردیا

حکومت نے عالمی مارکیٹ کے تناسب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان کرتے ہوئے پیٹرول کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر اضافہ کر دیا ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں معمولی کمی کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ باضابطہ نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے وفاقی حکومت کے طے شدہ طریقہ کار کی بنیاد پر نئی قیمتوں کا تعیّن کیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے تحت پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 1 روپیہ 20 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 393 روپے 86 پیسے فی لیٹر مقرر ہو گئی ہے۔

دوسری جانب ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 17 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے نتیجے میں ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 396 روپے 82 پیسے سے کم ہو کر 396 روپے 65 پیسے ہو گئی ہے۔ پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق 15 اکتوبر 2026ء کے لیے ہوگا اور قیمتوں میں یہ ردوبدل پلیٹس ریٹس، پریمیئم اور عالمی مارکیٹ میں ہونے والی دیگر تبدیلیوں کے تناظر میں کیا گیا ہے۔