بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

2ہزار رنز، شائے ہوپ نے کرس گیل کا ریکارڈ توڑ دیا، مزید کئی برابر

ویسٹ انڈیز کے کپتان شائے ہوپ نے بھارت کے خلاف چوتھے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شاندار سنچری بنا کر تاریخ رقم کردی۔شائے ہوپ ویسٹ انڈیز کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں 2 ہزار رنز بنانے والے چوتھے بیٹر بن گئے

حیدرآباد میں کھیلے گئے میچ میں شائے ہوپ نے صرف 50 گیندوں پر ناقابلِ شکست 102 رنز بنائے جس میں 9 چھکے اور 4 چوکے شامل تھے۔

اس کارکردگی کے ساتھ وہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں تین سنچریاں بنانے والے پہلے ویسٹ انڈین بیٹر بن گئے ہیں۔ اس سے قبل کرس گیل اور ایون لوئس دو، دو سنچریاں بنا چکے تھے۔وہ بطور کپتان تین سنچریز بناکر روہت شرما اور بابر اعظم کے برابر بھی آگئے۔

شائے ہوپ نے اس اننگز کے ساتھ ویرات کوہلی، سوریا کمار یادیو اور پاکستانی بیٹر صاحبزادہ فرحان کی فہرست میں بھی جگہ بنا لی۔ وہ ٹیسٹ کھیلنے والے ممالک کے درمیان دوطرفہ ٹی ٹوئنٹی سیریز میں تین مرتبہ 50 یا اس سے زیادہ رنز بنانے والے کپتان بن گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:حوثیوں کا مدینہ منورہ پر کروز میزائل حملہ، اتحادی فوج کا ناکام بنانے کا دعویٰ

مزید برآں، ہوپ نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں 2 ہزار رنز مکمل کرلیے اور کرس گیل کے ساتھ ویسٹ انڈیز کی جانب سے 16 مرتبہ 50 یا اس سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ بھی برابر کردیا۔ویسٹ انڈیز اور بھارت کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز 2-2 سے برابر ہے اور سیریز کا فیصلہ کن مقابلہ 17 اکتوبر کو بینگلور میں کھیلا جائے گا۔