بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ترجمان حکومت بلوچستان کاہیلی کاپٹر حادثے میں 6فوجی افسران کی شہادت پر اظہار افسوس

کوئٹہ(نیوزڈیسک)ترجمان حکومت بلوچستان فرح عظیم شاہ نے گزشتہ روز ہیلی کاپٹر حادثے میں پاک افواج اعلیٰ افسران سمیت 6 جوانوں کی شہادت کے واقعہ پر افسو س کا اظہار کر تے ہو ئے کہا ہے کہ پاک فوج پر ہماری جان بھی قربان ہے،پاک فوج ہماری حفاظت کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کررہی ہے اور وطن عزیز کو درپیش ہر قسم کے چیلنجز میں قوم کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
اپنے ایک بیان میں فرح عظیم شاہ نے کہاکہ قوم بیرونی سازشوں کو سمجھے اور اپنی افواج کی عزت کرے، دشمن کی ہر قسم کی سازش خواہ وہ ہائبرڈ وار ہو یاسوشل میڈیا کا پروپیگنڈاہو اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہو۔دشمن ملک کو کمزور کرنے کیلئے قوم کو اپنی افواج کے خلاف کرنا چاہتاہے۔ہمیں ایک قوم کی طرح دشمن کی ان سازشوں کو ناکام بنانا ہے۔
انہوں نے کہا کہ گذشتہ روز ہیلی کاپٹر حادثے میں پاک افواج اعلیٰ افسران سمیت 6 جوانوں کی شہادت پر بہت دکھ ہوا ہم انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ اللہ سے ان کے درجات کی بلندی کیلئے دعاگو ہیں۔