بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

شہیدِ ملّت لیاقت علی خان کی 75 ویں برسی آج منائی جا رہی ہے

کراچی: پاکستان کے پہلے وزیر اعظم شہیدِ ملّت خان لیاقت علی خان کی 75 ویں برسی آج منائی جا رہی ہے۔

شہید ملت خان لیاقت علی خان کے برسی پر بانی پاکستان کے مزار قائد کے احاطے میں ان کے قبر پر ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا۔

ختم قرآن کی بابرکت مجلس ریزیڈنٹ انجینئر مزار قائد عبدالعلیم شیخ اور پاک نیوی کے افیسر لیفٹینٹ محمد ناہید کے زیر نگرانی منعقد ہوئی۔

قرآن خوانی میں مزار قائد انتظامیہ کے ملازمین کے علاوہ پاک نیوی، پاک فضائیہ اور رینجرز کے آفیسرز اور جوانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

مزید پڑھیں:پاکستان ہاکی فیڈریشن کا گول کیپرز کیلئے تربیتی کیمپ، 15 کھلاڑی شریک

قرآن خوانی کے بعد مزار قائد کے فاتحہ خواں قاری محمد شمس الدین نے لیاقت علی خان کے ایصال ثواب اور پاکستان کی سلامتی و استحکام کیلئے دعا کی۔