بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ون ڈے ٹرائی سیریز، انگلش ٹیم پاکستان پہنچ گئی، پی سی بی حکام کا استقبال

اسلام آباد: انگلینڈ کی ون ڈے ٹیم اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچ گئی، پاکستان کرکٹ بورڈ کے حکام نے مہمان ٹیم کا استقبال کیا۔

پاکستان، انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سہ ملکی سیریز 18 اکتوبر سے شروع ہوگی۔

انگلینڈ کرکٹ ٹیم اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے مقامی ہوٹل پہنچ گئی، انگلش ٹیم کل بروز ہفتہ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پریکٹس کرے گی۔

ٹرائی سیریز کا افتتاحی میچ 18 اکتوبر کو پاکستان اور سری لنکا کے درمیان راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں 20 اکتوبر کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں مدمقابل ہوں گی۔

مزید پرھیں:ایران اور وینزویلا پر حملوں میں امریکی خلائی جنگی نظام کے استعمال کا انکشاف

ٹرائی سیریز کے میچز راولپنڈی اور لاہور میں کھیلے جائیں گے، فائنل 31 اکتوبر کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔