لندن(نیوزڈیسک)سابق وزیرخزانہ اسحق ڈار نے کہا ہے کہ تمام ادارے اپنا کردار ادا کریں اور ممنوعہ فنڈنگ لینے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کریں۔
نجی ٹی وی سے گفتگو میں اسحق ڈار کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ سنادیا ہے اب اب تمام ادارے اپنا کردار ادا کریں۔
اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ جوبھی اس میں ملوث ہے اُن کے نام ای سی ایل میں ڈالے جائیں، پاکستان کو اِس حال تک پہنچانے والوں سے حساب لینا ہوگا۔
لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ سب سے پہلے تو عمران خان کو ناہل کرکے صادق اور آمین کا ٹائٹل واپس لینا چاہئے کیونکہ انہوں نے الیکشن کمیشن کے سامنے غلط بیانی کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ فیصلے کے روشنی میں وفاقی حکومت کو پارٹی پر پابندی کےلیے سپریم کورٹ کو لکھنا چاہئے کیونکہ یہ فارن فنڈڈ پارٹی ہے۔
عمران خان کو نااہل قرار دیا جائے،اسحاق ڈار








