سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ(SNGPL) نے اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں گیس کی عارضی بندش کا اعلان کردیا۔
اعلامیے کے مطابق اسلام آباد میں مین پائپ لائن پر لیکیج کے باعث مرمتی کام کیا جائے گا، جس کے نتیجے میں بعض علاقوں میں گیس کی فراہمی عارضی طور پر معطل رہے گی۔
سوئی ناردرن کے مطابق گیس کی بندش پیر 19 اکتوبر کو رات 9 بجے سے منگل 20 اکتوبر کی صبح 6بجے تک جاری رہے گی۔
اس دوران غوری ٹاؤن، فیض آباد بائی پاس روڈ، ہائی اسٹیٹ روڈ (کھنہ پل تا بارہ موڑ)، سوان گاؤں، گلبرگ ٹاؤن، شکریال، رحمن گارڈن، برما ٹاؤن، گارڈن ٹاؤن اور ملحقہ علاقوں میں گیس کی فراہمی متاثر رہے گی۔
سوئی ناردرن نے مذکورہ علاقوں کے صارفین کو ہدایت کی ہے کہ گیس کی بندش کے دوران کسی بھی قسم کی زحمت سے بچنے کے لیے متبادل انتظامات کرلیں۔ صارفین کو یہ بھی ہدایت کی گئی ہے کہ گیس کی بندش کے دوران گیس کے آلات بند رکھیں تاکہ گیس کی بحالی کے وقت کسی بھی ممکنہ حادثے سے محفوظ رہا جا سکے۔
علاوہ ازیں اسلام آباد کے سیکٹر جی سیون، بلیو ایریا اور ملحقہ علاقوں میں بھی گیس کی عارضی بندش کا اعلان کیا گیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق مذکورہ علاقوں میں پیر 19 اکتوبر کی رات 10 بجے سے منگل 20 اکتوبر کی صبح 6 بجے تک گیس کی فراہمی معطل رہے گی۔
گیس کمپنی نے متاثرہ علاقوں کے صارفین کو ہدایت کی ہے کہ وہ بندش کے دوران مشکلات سے بچنے کے لیے پہلے سے متبادل انتظامات کرلیں۔
صارفین کو کسی بھی ممکنہ حادثے سے محفوظ رہنے کے لیے گیس کی بندش کے دوران گیس کے آلات بند رکھنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔









