بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

مفت وائی فائی استعمال کرنے والے ہوشیار!!

اسلام آباد : مفت وائی فائی(Free Wifi) کا استعمال آپ کے ذاتی ڈیٹا اور آن لائن معلومات کو خطرے میں ڈال سکتا ہے، پبلک وائی فائی سے منسلک ہوتے وقت انتہائی احتیاط کریں۔

نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے شہریوں کو مفت اور عوامی وائی فائی نیٹ ورکس استعمال کرتے وقت احتیاط برتنے کی ہدایت کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ غیر محفوظ نیٹ ورک کے ذریعے آپ کی ذاتی معلومات اور آن لائن ڈیٹا خطرے میں پڑسکتا ہے۔

این سی سی آئی اے نے سماجی رابطے کی وایب سائٹ ایکس پر جاری ویڈیو پیغام میں شہریوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ عوامی یا مفت وائی فائی استعمال کرتے ہوئے آن لائن بینکنگ، بینک اکاؤنٹس سے لین دین اور آن لائن خریداری سے گریز کریں، خصوصاً اس صورت میں جب نیٹ ورک کی سکیورٹی اور اصلیت کی تصدیق نہ ہوسکے۔

مزید پڑھیں:’مریم نواز کو سخت الفاظ کہنے سے پہلے سوچنا چاہیے تھا مولانا فضل الرحمان ان کے والد کے برابر ہیں‘

نامعلوم وائی فائی نیٹ ورکس سے محتاط رہنے کی ہدایت
این سی سی آئی اے کی ویڈیو میں خبردار کیا گیا ہے کہ صرف کسی شخص، ادارے، دفتر، کیفے یا ہوائی اڈے کا نام دیکھ کر کسی وائی فائی نیٹ ورک کو قابلِ اعتماد نہ سمجھا جائے۔ سائبر جرائم پیشہ عناصر بعض اوقات معروف مقامات یا اداروں سے ملتے جلتے ناموں کے ذریعے صارفین کو جعلی نیٹ ورکس سے منسلک کرنے کی کوشش کرسکتے ہیں۔