بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سعودی حکومت نے ڈھائی برس بعد خانہ کعبہ کے گرد موجود رکاوٹیں ہٹادیں

کراچی:  (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی حکومت نے ڈھائی برس بعد خانہ کعبہ کے گرد موجود رکاوٹیں ہٹادیں۔ سربراہ حرمین شریفین انتظامیہ شیخ ڈاکٹر عبدالرحمان السدیس نے بتایا کہ ایوان شاہی نے خانہ کعبہ کے اطراف رکاوٹیں ہٹانے کی منظوری دے دی۔ شیخ ڈاکٹر عبدالرحمان السدیس نے بتایا کہ اب عمرہ زائرین حجر اسود کو بوسہ دے سکیں گے اور خانہ کعبہ کو بھی چھو سکیں گے۔ عمرہ زائرین مقام ملتزم پر دعائیں مانگ سکیں گے۔ حطیم میں نوافل ادا کرسکیں گے۔ کورونا وبا کی وجہ سے حفاظتی انتظامات کے تحت عارضی بیریئرز لگائے گئے تھے۔