ڈکیتی روکنے کے ذمہ دار خود ہی ڈاکو بن گئے۔ غیرملکی شہری کے گھر ڈکیتی کی واردات میں پولیس اہلکار ملوث نکلے۔
اسلام آباد میں غیرملکی شہری کےگھر میں 20 لاکھ کی ڈکیتی کی واردات میں ملوث 4 پولیس اہلکار گرفتار کرلیے گئے۔ لوٹی گئی رقم بھی برآمد کر لی گئی۔
پولیس ذرائع کے مطابق چاروں گرفتار اہلکار مختلف زونز میں تعینات تھے، ایچ ایس او نے سی سی ٹی وی کی مدد سے چاروں اہلکاروں کو گرفتار کیا.
مزید پڑھیں:زراعت کیلئے اچھی خبر، 1 لاکھ 8 ہزار 277 میٹرک ٹن کھاد کراچی پورٹ پہنچ گئی
گرفتار پولیس اہلکاروں سے20 لاکھ ریکورکرلیے گئے، تھانہ کوہسار کی حدود میں ڈکیتی گذشتہ روز ہوئی تھی۔









