بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

لاہور، تیز رفتار موٹر سائیکل انڈر پاس کے داخلی پار سے جا ٹکرائی، ایک نوجوان جاں بحق، 2 زخمی

لاہور: کلمہ چوک(Kalma Chowk) کے قریب فیروز پور روڈ پر ماڈل ٹاؤن انڈر پاس کے داخلی پلر سے موٹرسائیکل ٹکرانے کے نتیجے میں ایک نوجوان جاں بحق جبکہ اس کے دو دوست زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق ایک موٹرسائیکل پر سوار تین دوست فیروز پور روڈ سے ماڈل ٹاؤن کی جانب جارہے تھے کہ اندھیرے اور تیز رفتاری کے باعث موٹرسائیکل ماڈل ٹاؤن انڈر پاس کے داخلی پلر سے ٹکرا گئی۔ موٹرسائیکل سوار اندھیرے کے باعث پلر کو نہ دیکھ سکے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے میں موٹرسائیکل چلانے والا نوجوان موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا، جس کی شناخت عدیل عرف بلا کے نام سے ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں:آپ ہمیں بے وقوف سمجھتے ہیں؟ بھارتی وزیر نے اسٹیج پر دلیر مہندی کو جھاڑ پلا دی

متوفی کا تعلق لاہور کے علاقے اچھرہ سے تھا جبکہ موٹرسائیکل پر سوار دیگر دو نوجوان زخمی ہوگئے، جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق تینوں دوست رات گئے گھر سے کھانا کھانے کے لیے نکلے تھے۔ جاں بحق نوجوان کی لاش مردہ خانے منتقل کردی گئی۔