کراچی: پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (PIA) میں نئے فضائی میزبان بھرتی کیے جا رہے ہیں۔
پی آئی اے نے کراچی بیس کے لیے ایئرہوسٹس کی بھرتیوں کے لیے انٹرویوز کا آغاز کر دیا، شارٹ لسٹ کیے گئے امیدواروں کے کراچی کے نجی ہوٹل میں انٹرویوز جاری ہیں۔
پی آئی اے ذرائع کے مطابق یہ انٹرویوز ایئر لائن چیف ایچ آر افسر اطہر حسین کی سربراہی میں کیے جا رہے ہیں، میرٹ پر ٹاپ آنے والے نوجوانوں کو پی آئی اے فضائی میزبان کے عہدے پر سلیکٹ کرے گا۔
اس سے قبل ایئر لائن انتظامیہ نے لاہور اور اسلام آباد بیس کے لیے فضائی میزبانوں کے انٹرویوز مکمل کر لیے ہیں۔









