پی ٹی آئی میں داخلی اختلافات پھر شدت اختیار کرگئے۔ سلمان اکرم راجا نے 67 ایم پی ایز پر نیا وزیراعلیٰ بنانے کا الزام لگادیا۔ کہا نیا صدر بھی لایا جارہا ہے۔ الزامات پر علی امین گنڈاپور کا بھی ردعمل آگیا ۔ پارٹی سیکرٹری جنرل سے معافی مانگنے کا مطالبہ کردیا۔
سلمان اکرم راجا کی پوسٹ نے تحریک انصاف میں بھونچال پیدا کردیا، سلمان اکرم راجا نے 67 ایم پی ایز پر نیا وزیراعلیٰ بنانے کا الزام لگادیا۔ لکھا کہ پی ٹی آئی کے اندرونی اتفاق پر اسوقت غیر جمہوری فیصلہ سازوں کا حملہ ہے، کسی بھی سازشی بیانیہ پر یقین نہ کیا جائے۔
سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ جنید اکبر کے بعد علی اصغر قائم مقام صوبائی صدر ہیں، وسوسے پھیلانے والے سانپوں اور سنپولیوں کو شکست ہوگی۔
الزامات پر علی امین گنڈاپور کا بھی ردعمل آگیا ۔ پارٹی سیکرٹری جنرل سے معافی مانگنے کا مطالبہ کردیا۔ کہا یہ پارٹی کسی کی ملکیت نہیں، فیصلے عمران خان نے کرنے ہیں،کسی کے اوپر سانپ کے الزام لگانا سلمان اکرم کا اختیار نہیں۔
مزید پڑھیں:تھرپارکر: بارشیں نہ ہونے سے خشک سالی کی صورتحال، مکینوں کی نقل مکانی میں تیزی
معاملے میں بیرسٹر گوہر کی بھی انٹری،ٹیلی فونک رابطے کرکے سب کو بیانات دینے سے روک دیا،کہا سہیل آفریدی ہی وزیر اعلیٰ تھے اور رہیں گے ،ہمیں اپنےایم پی ایز پر فخر ہے۔ عمران خان کے فیصلوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔








