بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

آج بجلی کی فراہمی بند رہے گی

اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (IESCO) نے جڑواں شہروں کے مختلف علاقوں میں کل بجلی کی بندش کا اعلان کیا ہے۔

آئیسکو نے آج 22 اکتوبر 2026 بروز جمعرات اسلام آباد اور راولپنڈی کے مختلف آپریشن سرکلز میں بجلی کی عارضی بندش کا شیڈول جاری کردیا۔

آئیسکو کے مطابق بجلی کی بندش 11 کے وی فیڈرز کی سالانہ دیکھ بھال، تعمیر و ترقیاتی کاموں اور گرڈ پاور ٹرانسفارمرز کی مینٹیننس کے باعث ہوگی۔

مزید پڑھیں:ترکیہ کا سعودی عرب میں فوجی اہلکار تعینات کرنے کا فیصلہ

جاری شیڈول کے مطابق بجلی کی بندش سے اسلام آباد، راولپنڈی سٹی اور راولپنڈی کینٹ کے آپریشن سرکلز متاثر ہوں گے۔
متعلقہ علاقوں میں بجلی کی فراہمی مقررہ اوقات کے دوران معطل رہے گی، جس کے باعث شہریوں کو اپنے معمولات میں عارضی مشکلات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

آئیسکو انتظامیہ کے مطابق فیڈرز اور گرڈز کی سالانہ دیکھ بھال اور تعمیراتی کام بجلی کے نظام کو بہتر بنانے اور صارفین کو زیادہ معیاری اور قابلِ اعتماد بجلی کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے کیے جارہے ہیں۔