بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عمانی سلطان کا 44 سال بعد برطانیہ کا پہلا سرکاری دورہ، شاہ چارلس نے حدیث پڑھ کر سنائی

برطانیہ(United Kingdom) کے شاہ چارلس نے عمان کے سلطان ہیثم بن طارق کے سرکاری دورے پر خیر مقدم کیا۔

برطانیہ کے شاہ چارلس نے عمان کے سلطان ہیثم بن طارق کا استقبال کیا، یہ عمان کے سلطان کا 44 سال بعد پہلا سرکاری ریاستی دورہ ہے۔

شاہ چارلس نے اپنے خطاب کے دوران صحیح مسلم کی ایک حدیث عربی میں پڑھی اور عمان کے لوگوں کے اچھے کردار کی تعریف کی۔

مزیدپڑھیں:ایل پی جی سلنڈر 10 ہزار سے تجاوز کرنے کا خدشہ، قیمتیں روزانہ مقرر کرنے پر غور

حدیث کا مفہوم یہ ہے کہ اگر” تم عمان کے لوگوں کے پاس جاتے تو وہ نہ تمہیں گالی دیتے اور نہ تمہیں مارتے”۔


اس کے علاوہ شاہ چارلس نے آبنائے ہرمز کھلوانے اور مشرقِ وسطیٰ میں امن کے لیے عمان کی سفارتی کوششوں کو بھی سراہا۔