بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اسٹیو اسمتھ نے ٹیسٹ کرکٹ میں اہم سنگ میل عبور کرلیا

آسٹریلیا کے تجربہ کار بلے باز اسٹیو اسمتھ (Steve Smith)نے ٹیسٹ کرکٹ میں اہم سنگ میل عبور کرلیا۔

جنوبی افریقا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے چوتھے روز اسٹیو اسمتھ نے ٹیسٹ کرکٹ میں 11 ہزار رنز مکمل کرلیے۔ وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے تیسرے آسٹریلوی بلے باز بن گئے ہیں۔

37 سالہ اسمتھ نے جنوبی افریقی بولرز کی شاندار کارکردگی کے باوجود آسٹریلیا کی پہلی اننگز میں سب سے زیادہ 28 رنز بناکر یہ کارنامہ انجام دیا۔

مزید پڑھیں:عمانی سلطان کا 44 سال بعد برطانیہ کا پہلا سرکاری دورہ، شاہ چارلس نے حدیث پڑھ کر سنائی

اس سے قبل آسٹریلیا کے رکی پونٹنگ 13 ہزار 378 اور ایلن بارڈر 11 ہزار 174 ٹیسٹ رنز بنا کر یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں۔

اسمتھ مجموعی طور پر 11 ہزار ٹیسٹ رنز مکمل کرنے والے 12ویں بیٹر بھی بن گئے ہیں۔


2010 میں ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے اسمتھ اب تک 37 سنچریز اور 45 نصف سنچریز بنا چکے ہیں۔

آسٹریلوی بلے باز ٹیسٹ سنچریز کی فہرست میں اپنے ملک کے دوسرے جبکہ مجموعی طور پر چھٹے نمبر پر ہیں۔