فلپائن میں تربیتی پرواز کے دوران دو طیارے(Planes) گر کر تباہ ہوگئے، حادثے میں چار پائلٹ ہلاک ہوگئے۔
فلپائنی فضائیہ کےمطابق حادثہ صوبے باتانگاس میں پیش آیا، جہاں تربیتی پرواز کے دوران دونوں طیارے گر کر تباہ ہوئے۔
حادثے کےبعد فلپائنی فضائیہ نے ایس ایف 260 تربیتی طیاروں کو گراؤنڈ کر دیا ہے،جبکہ واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔
مزیدپڑھیں:فالس فلیگ آپریشن بھارتی روایت ہے، پاکستان ہرلمحہ تیار ہے، دفتر خارجہ
حکام کا کہنا ہے کہ تحقیقات مکمل ہونے کے بعد حادثے کی وجوہات سے متعلق مزید تفصیلات سامنے آئیں گی۔









