بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اسکول وین دریائے نیلم میں جاگری، 3 بھائیوں سمیت 4 بچے جاں بحق

اسکول(school van) جانے والی گاڑی کے دریائے نیلم میں گرنے کے واقعے میں 4 بچے جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئے۔

وادی نیلم کے علاقے نگدر گھوڑے نکہ کے قریب اسکول جانے والی گاڑی بے قابو ہو کر دریائے نیلم میں جا گری، جس کے نتیجے میں 4 معصوم بچے موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

مزیدپڑھیں:فلپائن میں تربیتی پرواز کے دوران دو طیارے تباہ، 4 پائلٹ ہلاک

حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں اور پولیس جائے وقوع پر پہنچ گئیں اور ریسکیو آپریشن کا آغاز کیا۔ حکام نے بتایا کہ دریا سے 4 لاشیں نکال لی گئی ہیں جبکہ ڈرائیور سمیت 4 افراد کو شدید زخمی حالت میں قریبی طبی مرکز منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق گاڑی میں سوار تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا۔ جاں بحق ہونے والوں میں 3 سگے بھائی بھی شامل ہیں۔