بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سپیشل سینٹرل عدالت نے سلیمان شہباز کے ملکیتی اثاثے قرق کردیئے

لاہور(نیوزڈیسک )سپیشل سینٹرل عدالت نے وزیراعظم شہبازشریف کے بیٹے سلیمان شہباز کے ملکیتی اثاثے قرق کردیئےجبکہ 13 کمپنیوں میں حصص سمیت 29 بینک اکاؤنٹس بھی قرق کرنے کا حکم دے دیا۔تفصیلات کے مطابق اسپیشل سینٹرل عدالت لاہور نے منی لانڈرنگ کیس میں گزشتہ سماعت کا 9 صفحات کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔فیصلے میں عدالت نے وزیراعظم کے بیٹے سلیمان شہباز کی ملکیتی اثاثے قرق کردیے اور کہا سلیمان شہباز کی چنیوٹ میں 200کنال زرعی اراضی قرق کردی ہے۔تحریری حکم میں کہا گیا کہ چنیوٹ میں زرعی اراضی پرڈسٹرکٹ ریونیو افسر کو الگ سے مراسلہ جاری کیا گیا۔عدالت نے سلیمان شہباز کے 13 کمپنیوں میں حصص اور29 بینک اکاؤنٹس بھی قرق کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا تفتیشی افسر سیلمان شہباز کی دیگر جائیداد کی تفصیلات بھی عدالت میں جمع کرائے۔تحریری حکمنامے میں کہا ہے کہ اشتہاری ملزم طاہر نقوی کے ایک کمپنی میں 5ہزارحصص بھی قرق کردیے گئے۔