بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ایل پی جی قیمتوں کا فارمولا پیٹرولیم مصنوعات کی طرز پر طے کرنے کا فیصلہ

وزارت پیٹرولیم نے لیکوفائیڈ پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) ایل پی جی کی قیمتوں کا فارمولا پیٹرولیم مصنوعات کی طرز پر طے کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

وزارت پیٹرولیم نے ایل پی جی قیمتوں کی نئی پالیسی پرکام شروع کردیا۔ ایل پی جی کی قیمتوں کا فارمولا، پیٹرولیم پرائس کی طرز پر طے کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق ایل پی جی کی نئی پالیسی امپورٹ پیریٹی پرائس پرمشتمل ہوگی، امپورٹ پیریٹی پرائس سے قیمت ذیادہ نہیں بڑھے گی۔ پالیسی کی منظوری ای سی سی اور کابینہ سے لی جائے گی

مصنوعی قلت، من مانی قیمتیں روکنے، ماہانہ قیمتیں طے کرنے کا فارمولا طے ہوسکےگا، امپورٹ پیریٹی پرائس کے تحت سمندری حادثات انشورنس قیمتوں کا حصہ بنیں گی۔

خیال رہے کہ اس وقت پاکستان 70فیصد ایل پی جی امپورٹ کرتا ہےذیادہ ترحصہ زمینی راستےسےآتا ہے، مستقبل میں ایل پی جی زمینی کے بجائے سمندری راستے سے سعودی عرب اور عمان سے درآمد کرنے کا پلان ہے۔ ایل پی جی کی قیمت پہلے ہی سعودی آرمکو سے لنک ہے۔

واضح رہے کہ ماہ اکتوبر کےلیے ایل پی جی کی فی کلو قیمت 279 روپے 34 پیسے ہے جبکہ ملک کے مختلف شہروں میں 600 سے 650 روپے کلو میں فروخت ہو رہی ہے۔

مزید پڑھیں:روہڑی میں گیس ٹینکر دھماکے سے 2 افراد جاں بحق، 5 شدید زخمی

درآمدی ایل پی جی کی سپلائی کے بعد لاہور میں ایل پی جی کی قیمت میں فی کلو 50 روپے تک کی کمی واقع ہوئی ہے، جس کے بعد شہر میں ایل پی جی 50 روپے کمی کے ساتھ 550 روپے فی کلو میں فروخت کی جا رہی ہے۔