بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

راناثنااللہ ہمارے احتجاج سے پریشان نہ ہوں،پر امن رہیں گے،فوادچودھری

اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فوادچودھری نے کہاہے کہ رانا ثنااللہ ہمارے احتجاج سے پریشان نہ ہوں، تحریک انصاف کے احتجاج ہمیشہ پر امن رہے ہیں اورپر امن رہیں گے۔وزیرداخلہ کی پریس کانفرنس پر ٹویٹ کے ذریعے اپنے ردعمل کااظہارکرتے ہوئے فوادچودھری نے کہاکہ ہمارے احتجاج میں خواتین، بچے اور فیملیز شرکت کرتی ہیں یہ کوئی نون لیگ کا احتجاج نہیں ہے جس میں کرائے کے لوگ آئیں جن میں کریمنلز بھی شامل ہوں۔