بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ایمن الظواہری کو نشانہ بنانے والا ڈرون پاکستان سے نہیں اڑا، وزیرداخلہ

اسلام آباد(نیوزڈیسک) وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنااللہ نےکہا ہےکہ ایمن الظواہری کو نشانہ بنانے والا ڈرون پاکستان سے نہیں اڑا۔
نجی ٹی وی سےگفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ آپ کے علم میں ہے کہ ایمن الظواہری کی ہلاکت کس طرح ہوئی اور وہ کہاں تھے، یہ ایسا معاملہ ہے جس پر افغانستان اور امریکا کے درمیان بات ہونی چاہیے۔
وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ یہ بھی دیکھا جانا چاہیےکہ مذاکرات میں اس حوالے سےکیا بات ہوئی تھی، اگر اس سے پہلے بات نہیں ہوئی تو اس مسئلےکو حل ہونا چاہیے۔
ان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں امن ہو تو ہی پاکستان میں امن ہوتا ہے، افغانستان میں امن نہ ہو یا حالات ٹھیک نہ ہوں تو اثرات پاکستان پر بھی پڑتے ہیں۔