لاہور(نیوزڈیسک) پنجاب میں حکومت بنانے کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مقدمات ختم کروانے کے لیے متحرک ہوگئے۔
پی ٹی آئی رہنماؤں صوبے میں پارٹی کی حکومت بننے کے بعد اپنے خلاف درج مقدمات ختم کرانے کے لیے بھاگ دوڑ شروع کردی ، جس میں مقدمات کے خاتمے کے لیے قانونی ذرائع تلاش کیے جا رہے ہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق تحریک انصاف کے رہنماؤں نے لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ پر مقدمات اور پی ٹی آئی کارکنان پر تشدد کے تناظر میں سی سی پی او لاہور پولیس غلام محمود ڈوگر سے ملاقات کی ہے۔ملاقات میں صوبائی صدر ڈاکٹر یاسمین راشد ، شفقت محمود اور برہان معظم ایڈوکیٹ شامل تھے۔ پی ٹی آئی قیادت نے زور دیا ہے کہ رہنماؤں کے خلاف درج مقدمات کا قانون کے مطابق اخراج یقینی بنایا جائے۔ شفقت محمود کا کہنا ہے کہ جن افسران نے دائرہ اختیار سے تجاوز کیا، ان کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔
پنجاب میں حکومت کے بعد پی ٹی آئی رہنما مقدمات کے خاتمے کیلئے متحرک








