اسلام آباد(نیوزڈیسک) وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ رواں ماہ چیزیں بہتر ہوجائیں گی،مستقبل کےلئے بھی امید ہے کہ چیزیں مزید بہتر ہوں گی ،میں پہلے ہی کہہ رہا تھا کہ اگست کے مہینے میں چیزیں بہتر ہوجائیں گی ۔نجی ٹی وی پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ کوئی چانس نہیں کہ آئی ایم ایف کا پروگرام بحال نہ ہو،آئی ایم ایف کو بتا دیا ہے کہ دو دوست ملکوں سے بات ہوگئی ہے ،ایک دوست ملک نے بھی وعدہ کر لیا ہے مگر اعلان وہی کریں گے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں درآمدات کم کرنا اور برآمدات بڑھانا چیلنج ہے،مغربی ممالک میں ڈیمانڈ کم ہونا بھی برآمدات کم ہونے کی ایک وجہ ہے۔وزیر خزانہ نے کہا کہ ڈالر کی قیمت ڈیمانڈ اینڈ سپلائی پر ہوتی ہے ،ڈالر کی ان فلوزیادہ او رآئوٹ فلوکم ہو اہے ، مارکیٹ میں بہتری آرہی ہے ،پچھلے ماہ سے 35فیصد تجارتی خسارہ کم ہو اہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارا قرضے لینے کا طریقہ سری لنکا سے بہت مختلف ہے ۔وزیرخزانہ نے کہا کہ ہم نے فیول کم امپورٹ کیا ہے ،کرنٹ اکائونٹ خسارہ کم ہوگا، اتنا کم نہیں ہوگا جتنی توقع ہے۔انہوں نے کہا کہ اسٹیٹ بینک کا گورنر ااس ہفتے لگ جائے گا۔مفتاح اسماعیل نے کہا کہ کچھ لوگ سمجھتے ہوں گے کہ میں اچھا کام نہیں کررہا ،کچھ سمجھتے ہیں میں اچھا کام کر رہا ہوں ، میری ترجیح ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچانا تھااسی لئے پٹرول مہنگا کیا۔یہ جانتے ہوئے مہنگائی بڑھے گی پٹرول کی قیمت بڑھائی۔انہوں نے کہا کہ روپیہ بدستور مستحکم رہے گا۔
مارکیٹ میں بہتری آرہی ہے،روپیہ بدستور مستحکم رہے گا،وزیرخزانہ








