بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ورلڈکپ 2027، پاک بھارت میچ کیلئے 83 لاکھ سے زائد ٹکٹ درخواستیں موصول، آئی سی سی

کرکٹ ورلڈ کپ 2027 کے ٹکٹوں کے لیے ریکارڈ 12 کروڑ سے زائد درخواستیں موصول ہو چکی:

آئی سی سی کے مطابق ٹکٹوں کے لیے 193 ممالک سے 30 لاکھ شائقین نے رجسٹریشن کرائی، جبکہ مجموعی طور پر 12 کروڑ سے زائد درخواستیں موصول ہوئیں۔

آئی سی سی کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ کے ٹکٹوں کے لیے 83 لاکھ سے زائد درخواستیں موصول ہوئیں، جبکہ ورلڈ کپ فائنل کے لیے بھی تقریباً 79 لاکھ درخواستیں جمع کرائی گئیں۔

آئندہ ورلڈ کپ کی میزبانی جنوبی افریقہ، زمبابوے اور نمیبیا مشترکہ طور پر کریں گے۔ ٹورنامنٹ 2 اکتوبر سے 21 نومبر 2027 تک کھیلا جائے گا۔