بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

کنسٹیٹیوشن ون بےقاعدگیاں، سی ڈی اے کی کوتاہی، دوبارہ نیلامی کی سفارش: وفاقی وزراء

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں کنسٹیٹیوشن ون کے نام پر فراڈ کیا گیا، کنسٹیٹیوشن ون میں ہونے والی بےقاعدگیوں میں سی ڈی اے نے کوتاہی کی۔

اسلام آباد میں وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللّٰہ تارڑ اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ کابینہ کے سامنے آج جے آئی ٹی رپورٹ پیش کی گئی، کنسٹیٹیوشن ون ایونیو کی دوبارہ نیلامی کی سفارش کی گئی ہے، ون کنسٹیٹیوشن ایونیو کی عمارت کا نیا نام رکھا جائے۔

طلال چوہدری نے کہا کہ 20 سال یہ منصوبہ چلتا رہا، دو بار کارروائی ن لیگ کے دور میں کی گئی۔

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ ون کانسٹی ٹیوشن کی دوبارہ نیلامی کی سفارش کی گئی ہے اور کابینہ نے جے آئی ٹی رپورٹ کی منظوری دے دی ہے۔

ون کانسٹی ٹیوشن کمیٹی کی رپورٹ آج کابینہ میں پیش کی گئی۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ون کانسٹی ٹیوشن کی تعمیر کے لیے ڈیویلپر کمپنی کو فائدہ دینے کے لیے قواعد میں نرمی کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ رپورٹ میں بتایا گیا کہ قومی خزانے کو نقصان پہنچایا گیا جبکہ ون کانسٹی ٹیوشن کی دوبارہ نیلامی کی سفارش کی گئی ہے کہ شفاف انداز میں دوبارہ نیلامی کی جائے۔ اور اس کا نام جعل سازی سے حاصل کیا گیا اس لیے نام کی تبدیلی کی بھی سفارش کی گئی ہے۔ ون کانسٹی ٹیوشن میں فراڈ پر وزیراعظم نے کمیٹی قائم کی تھی۔

احسن اقبال نے کہا کہ ون کانسٹی ٹیوشن میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کی سفارش بھی کی گئی ہے اور جن لوگوں کی جمع پونجی ہتھیائی گئی، ان کی رقم واپسی کی سفارش بھی کی گئی ہے۔ جبکہ ون کانسٹی ٹیوشن میں جن لوگوں نے سرمایہ کاری کی انہیں رقم واپس کی جائے گی۔

خبر میں مزید تفصیلات شامل کی جا رہی ہیں ۔۔۔۔۔