وفاقی وزیر اوورسیز پاکستانیز چوہدری سالک حسین نے کہاہے کہ سوشل میڈیا سے پتہ چلا کہ مجھے کوئی لیگل نوٹس بھیجا گیا ہے، عدالت میں نوٹس کا مکمل اور بھرپور جواب دوں گا۔
وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نے پارلیمنٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلی پنجاب کا لیگل نوٹس ملا تو پھر جواب دوں گا ،پنجاب حکومت میں بدعنوانی کے الزامات پر قائم ہوں۔
عدالت میں نوٹس کا مکمل اور بھرپور جواب دوں گا،ڈی سی گجرات کی تعیناتی سے متعلق الزام من گھڑت ہے،پنجاب میں کرپشن سے متعلق بات میرا ذاتی بیان ہے، 2 دن پہلے انھوں نے خود پنجاب میں کرپشن کو تسلیم کیا۔
مزید پڑھیں:سپر ٹیکس کا بتدریج خاتمہ کیا جائے گا، چیئرمین ایف بی آر
چوہدری سالک نے مسلم لیگ ق کے حکومت سے علیحدگی کا امکان مسترد کر دیا اور کہا کہ فی الحال اتنا کافی ہے کہ لیگل نوٹس کا جواب دیں گے۔









