بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

تبلیغی اجتماع میں جانے والوں کے لیے مفت سفر کی سہولت

لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایات پر رائیونڈ (Raiwind)میں سالانہ عالمی تبلیغی اجتماع میں شرکت کرنے والے افراد کے لیے مفت سفری سہولیات فراہم کرنے کا انتظام کیا گیا ہے۔

حکومت پنجاب کے مطابق اس سلسلے میں 5 سے 8 نومبر 2026 تک اجتماع میں آنے والے شرکا کی آمدورفت آسان بنانے کے لیے سوئے آصل پھاٹک سے اجتماع گاہ تک مفت الیکٹرک شٹل سروس شروع کردی گئی ہے۔

مزیدپڑھیں:والد کے انتقال کے بعد 3 بہنوں نے زندگی کیسے بدلی؟

اس مقصد کے لیے 4 الیکٹرک بسیں چلائی گئی ہیں، جن کے ذریعے اجتماع میں شرکت کے لیے آنے والے افراد کو مفت سفری سہولت فراہم کی جارہی ہے۔

حکومت پنجاب کے مطابق اس اقدام کا مقصد تبلیغی اجتماع میں شرکت کرنے والے افراد کو آمدورفت میں سہولت فراہم کرنا اور اجتماع گاہ تک ان کی رسائی کو آسان بنانا ہے۔