بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

’پی ٹی آئی نے 13 سال میں صوبے کا ستیاناس کردیا اسے ٹھیک کررہا ہوں‘

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی(faisal karim kundi ) کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے 13 سال میں صوبے کا جو ستیاناس کیا اسے ٹھیک کررہاہوں۔

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ ایسا قانون لا رہے ہیں جس سےصوبے میں بہتری آئے، ہیلی کاپٹر کا استعمال سرکاری کاموں کے لیے ہونا چاہیے، عیاشی کی لیے نہیں ہے حصہ نہ ملنے پر مولانا فضل الرحمان مخالف ہوگئے۔

ان کا کہنا تھا کہ ریاست کیخلاف جنگ کرنے والوں کے خلاف بھرپور جنگ ہوگی، دہشت گردی کے خلاف جنگ ہر صورت جیتیں گے گزشتہ حکومت نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ریاست کا ساتھ نہیں دیا تھا۔

مزیدپڑھیں:پاکستان اور مسلم ملک کے درمیان ویزا فری سہولت کا معاہدہ طے پا گیا

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پولیس میں 17 ہزار اسامیاں خالی ہیں جنہیں جلد پُر کریں گے۔

سیکرٹری داخلہ امجد علی خان نے بریفنگ میں بتایا کہ دہشت گردی پر قابو پانے کے لیے نئی حکمت عملی بنالی ہے، ڈیرہ اسماعیل خان، لکی مروت اور بنوں میں اینٹی ڈرون سسٹم لگا رہے ہیں، حکومت اس سال پولیس کو ستر اور سی ٹی ڈی کو دس ارب روپے دے گی۔