لاہور(نیوزڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ شہبازشریف کی طرح انکے بیٹے حمزہ نےبھی ڈرامےبازیاں کیں اور مشکلات آنے پر وہ بہانے سے لندن چلا گیا۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ن لیگ نے پولیس شہداء کیلئے کچھ نہیں کیا لیکن میری تمام توجہ غریب آدمی پرہوگی۔
انہوں نے کہا کہ پولیس اہلکاروں کو مفت ادویات ملیں گی اور ان کوعلاج کیلئے دیگر اسپتالوں میں نہیں جانا پڑے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ پولیس کے بقایاجات بھی واپس کیے جائیں گے اور پولیس شہداء کے الاؤنس میں 4 گنااضافہ بھی کیا جائیگا جبکہ کے بچوں کو مفت تعلیم دی جائے گی۔
پرویز الٰہی نے کہا کہ تھانوں میں ایف آئی آر سے متعلق علیحدہ کمرہ، کنٹرول روم قائم کیا جائے گے اور جھوٹی ایف آئی آر کٹوانے والوں کوسزا کا قانون پاس کرینگے۔
اسکے علاوہ خواتین سے زیادتی کیسز کے جلد ٹرائل پر کام کررہے ہیں۔
جن پر مشکلات آرہی ہیں وہ بہانے سے لندن چلا گیا، پرویز الٰہی








