فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس دہندگان کے انکم ٹیکس گوشواروں کی جانچ کے لیے نیا خودکار نظام متعارف کرا دیا، جس کے تحت ریٹرن میں غلطی یا تضاد کی نشاندہی پر فوری کارروائی کے بجائے پہلے ٹیکس دہندہ کو وضاحت کا موقع دیا جائے گا۔
ایف بی آر کے مطابق انکم ٹیکس رولز میں نیا رول 38 بی شامل کیا گیا ہے، جس کے تحت خودکار نظام ٹیکس ریٹرن میں غلطیوں اور قانونی مسائل کی نشاندہی کرے گا۔
ٹیکس ریٹرن میں کسی غلطی یا فرق کی نشاندہی ہونے پر ٹیکس دہندہ کو آئی آر آئی ایس سسٹم کے ذریعے آن لائن انتباہ بھیجا جائے گا۔ ٹیکس دہندہ کو غلطی درست کرنے یا اپنا مؤقف پیش کرنے کے لیے کم از کم 7 دن دیے جائیں گے۔
ایف بی آر کے مطابق مقررہ مدت میں جواب موصول نہ ہونے پر ٹیکس دہندہ کو دوبارہ یاد دہانی بھیجی جائے گی، جس کے بعد جواب دینے کے لیے مزید کم از کم 7 دن فراہم کیے جائیں گے۔
متعلقہ انکم ٹیکس افسر بھی ٹیکس دہندہ کو پیشگی انتباہ بھیج سکے گا، جبکہ موصول ہونے والے جواب کا جائزہ متعلقہ افسر لے گا۔ جواب تسلی بخش نہ ہونے کی صورت میں قانون کے مطابق کارروائی کی جا سکے گی۔
مزید پڑھیں:عمران خان کا بلڈپریشر خوفناک حد تک زیادہ ہے: لطیف کھوسہ
ایف بی آر کے مطابق نئے نظام کے تحت تمام انتباہات، ٹیکس دہندگان کے جوابات اور متعلقہ کارروائیوں کا ریکارڈ ڈیش بورڈ پر محفوظ رکھا جائے







