بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سندھ، ضلع خیرپور میں گیس اور تیل کے بڑے ذخائر دریافت

کراچی: پاکستان میں توانائی کے شعبے سے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) نے سندھ کے ضلع خیرپور میں گیس اور تیل کے نئے ذخائر دریافت کرنے کا اعلان کر دیا۔

او جی ڈی سی ایل نے اس حوالے سے پاکستان سٹاک ایکسچینج کو خط کے ذریعے آگاہ کیا ہے کہ خیرپور میں بٹریسم نارتھ ویسٹ ون کنویں سے گیس اور کنڈینسیٹ کی دریافت ہوئی ہے۔

کمپنی کے مطابق کنویں کی جانچ کے دوران یومیہ 12.8 ملین معیاری مکعب فٹ گیس اور 175 بیرل کنڈینسیٹ حاصل ہوا، یہ دریافت لوئر گورو فارمیشن کے بیسل سینڈز میں ہوئی ہے۔

او جی ڈی سی ایل کے مطابق کنویں کی کھدائی کا آغاز 21 اگست 2026 کو کیا گیا تھا اور اسے 3 ہزار 732 میٹر گہرائی تک کھودا گیا۔

کمپنی اس ایکسپلوریشن لائسنس میں 95 فیصد حصص کے ساتھ آپریٹر ہے، جبکہ گورنمنٹ ہولڈنگز پرائیویٹ لمیٹڈ (جی ایچ پی ایل) کے پاس 5 فیصد حصص ہیں۔

او جی ڈی سی ایل کا کہنا ہے کہ دریافت ہونے والے ذخائر کو جلد از جلد قومی گیس سسٹم سے منسلک کرنے کے لیے اقدامات جاری ہیں۔

مزید پڑھیں:انسداد تجاوزات، امن و امان اور کرپشن کا احتساب اولین ترجیح ہے، فیصل کنڈی ۔

کمپنی کے مطابق اس نئی دریافت سے ملکی گیس ذخائر میں اضافہ ہوگا اور توانائی کی طلب و رسد کے درمیان فرق کم کرنے میں مدد ملے گی۔