لاہور(Lahore) میں کاہنہ کے علاقہ میں نجی فارم ہاؤس پر شیر کے حملے سے کیئر ٹیکر جاں بحق ہوگیا۔
پنجاب وائلڈلائف نے اطلاع ملنے پر قانونی کارروائی شروع کردی، واقعہ گزشتہ روز پیش آیا، زخمی کیئر ٹیکرکو ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ دم توڑ گیا۔
وائلڈ لائف حکام نے کہا کہ پولیس نے بریڈنگ فارم مالکان کیخلاف مقدمہ درج کرکے دو افراد کو گرفتار کیاہے۔
ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے کہا کہ کاہنہ پولیس نے فارم ہاؤس مالک فیاض عرف فیضی اور ٹک ٹاکر نعمان کو گرفتار کر لیا، حملہ آور شیرنی کو فارم ہاؤس سے وائلڈ لائف کی تحویل میں دے دیا گیا، نعمان ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کے لیے فارم ہاؤس پہنچا تھا جہاں شیرنی قابو سے باہر ہو گئی، شیرنی کے حملے سے فارم کا ملازم 19 سالہ طلحہ شدید زخمی ہو گیا۔
زخمی طلحہ کو علاج کے لیے نجی ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ جانبر نہ ہو سکا۔، واقعے کی حقیقت چھپانے کے لیے شیرنی کے حملے کو کتے کا حملہ ظاہر کرنے کی کوشش کی گئی۔
مزیدپڑھیں:ایوارڈ شو انتظامیہ نے تسلیم کر لیا کہ ان سے غلطی ہوئی، اقرا کنول کا بڑا انکشاف
ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ مشکوک صورتحال کی جانچ کی گئی تو شیرنی کے حملے کا انکشاف ہوا۔ متوفی کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دی گئی۔
واقعے کا مقدمہ درج کیا جا رہا ہے، مزید قانونی کارروائی جاری ہے، شیرنی رکھنے کے اجازت نامے، حفاظتی انتظامات اور ممکنہ غفلت کے پہلوؤں کی جانچ جاری ہے۔
ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ ٹک ٹاک کا شوق کسی انسانی جان سے بڑھ کر نہیں ہو سکتا، واقعے کی حقیقت چھپانے کی کوشش اور غفلت کے تمام پہلوؤں کی تحقیقات ہوں گی، شوق یا تفریح کے نام پر انسانی زندگی کو خطرے میں ڈالنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔
کاہنہ پولیس نے فارم ہاؤس میں شیرنی کے حملے سے 19 سالہ نوجوان کی ہلاکت کے واقعے میں فارم مالک اور ٹک ٹاکر کو گرفتار کر لیا۔ ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کے لیے فارم ہاؤس پہنچنے والے ٹک ٹاکر کی موجودگی میں شیرنی قابو سے باہر ہو گئی، جس کے نتیجے میں فارم کا ملازم شدید زخمی ہوا اور دورانِ علاج… pic.twitter.com/GfsKmxmp70
— Lahore Police Official (@Lahorepoliceops) November 12, 2026








