اسلام آباد: ہفتہ وار مہنگائی میں 0.46 فیصد اضافے کے بعد سالانہ شرح 11.21 فیصد تک پہنچ گئی۔ ایک ہفتے میں ٹماٹر 12 فیصد سے زائد مہنگے ہوئے تاہم پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔
ملک میں مہنگائی کا دباؤ برقرار ہے۔ ایک ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں 0.46 اضافہ ہوا، جبکہ سالانہ بنیاد پر مہنگائی 11.21 فیصد تک پہنچ گئی۔ وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ہفتے 19 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ، 9 کی قیمتوں میں کمی جبکہ تئیس اشیا کے نرخ مستحکم رہے۔
ہفتہ وار بنیاد پر ٹماٹر 12.06 فیصد مہنگے ہوئے، انڈوں کی قیمت میں 5.98 ، آلو میں 2.42 اور لہسن میں 1.76فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ مرغی، ایل پی جی اور گوشت کی قیمتیں بھی بڑھیں۔
دوسری جانب پیٹرول 7.42 اور ڈیزل 6.1 فیصد سستا ہوا، جبکہ پیاز، کیلا، گڑ اور چینی کی قیمتوں میں بھی کمی آئی۔ سالانہ بنیاد پر آلو 36.41، چینی 24.54، انڈے 23.29 اور کیلے 3.39 فیصد سستے ہوئے۔ تاہم ٹماٹر 7894 اور پیاز 19.67 فیصد مہنگے ہونے والی نمایاں اشیا میں شامل ہیں۔








