ایکس (ٹوئٹر کا نیا نام) میں اب تک آپ ایک پوسٹ میں 4 تصاویر یا ویڈیوز ہی پوسٹ کرسکتے تھے۔مگر اب آپ ایکس کی ہر پوسٹ میں 20 تصاویر یا ویڈیوز (یا دونوں کو) پوسٹ کرسکیں گے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم میں تصاویر اور ویڈیوز پوسٹ کرنے کی تعداد میں 5 گنا اضافہ کیا گیا ہے۔ایسا محسوس ہوتا ہے کہ ایکس کے مالک ایلون مسک کو اپنے حریف مارک زکربرگ کی کمپنی میٹا کی ایپ انسٹا گرام میں 20 تصاویر یا ویڈیوز پوسٹ کرنے کا فیچر پسند آگیا ہے۔
ایکس کے موبائل انجینئرنگ شعبے کے سربراہ Jonah Katz نے اس فیچر کا اعلان ایک ایکس پوسٹ میں کیا۔انہوں نے کہا کہ 10 سال تک ایکس میں فی پوسٹ 4 تصاویر یا ویڈیوز کو پوسٹ کی جاسکتی تھیں مگر اب اس حد کو بڑھا کر 20 کیا جا رہا ہے۔
کمپنی کے مطابق یہ فیچر ایکس کے ویب ورژن میں متعارف کرا دیا گیا ہے جبکہ موبائل ایپس میں اسے متعارف کرانے کا سلسلہ جاری ہے۔
مزید پڑھیں:صدرِ مملکت ،محسن نقوی ملاقات، صوبوں سے متعلق کوئی گفتگو نہیں ہوئی: ترجمان
اگر آپ کو یہ فیچر موبائل ایپ میں نظر نہیں آیا تو ایپ کو اپ ڈیٹ کرنے پر اسے استعمال کرسکتے ہیں۔








