اسلام آباد(نیوزڈیسک) حکومت نے ایک سال کے لیے تاجروں کیلئے فکس ٹیکس اسکیم واپس لے لی ۔
تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل اور وزیر پاور ڈویژن خرم دستگیر نے اس فیصلے کا اعلان کیا۔
مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ ایک سال کیلئے تاجروں پر بجلی کے بلوں میں فکس ٹیکس موخر کیا جاتا ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ن لیگ کی قیادت اور مریم نواز کے پر زور اسرار پر فکس ٹیکس اسکیم ختم کر رہے ہیں، تاجروں کی جانب سے بھی یہ مطالبہ سامنے آیا تھا، رواں مالی سال کے بجلی کے بلوں میں فکس ٹیکس نہیں لگے گا۔
حکومت نے تاجروں کیلئے فکس ٹیکس سکیم واپس لے لی








