بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 5.3 ریکارڈ

ملک بھر میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے۔زلزلے کے نتیجے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی

زلزلے کے جھٹکے بٹگرام، نوشہرہ، خیبر، ایبٹ آباد، چترال، بونیر، لوئر دیر، اپر دیر، سوات اور گردونواح میں محسوس کیے گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت5.3 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کی گہرائی 84 کلومیٹر جبکہ زلزلے مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔

زلزے کے باعث شہری خوفزدہ ہو کر گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے رہے۔

مزید پڑھیں:جے شاہ دوسری مدت کیلئے بلامقابلہ آئی سی سی چیئرمین منتخب

اطلاعات کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، انتظامیہ اور متعلقہ ادارے صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔