بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

برطانوی اداکار رسل برینڈ نے خود کو بیگناہ قرار دیدیا، جیل سے پیغام جاری

لندن: معروف برطانوی اداکار اور کامیڈین رسل برانڈ نے جنسی زیادتی اور جنسی حملوں کے مقدمے میں سزا سنائے جانے کے بعد جیل سے اپنا پہلا پیغام جاری کرتے ہوئے خود کو بے گناہ قرار دے دیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق رسل برانڈ کی اہلیہ لورا برانڈ نے اپنے شوہر کا تحریری پیغام ان کے یوٹیوب چینل پر جاری ہونے والی ویڈیو میں پڑھ کر سنایا۔

اداکار نے اپنے پیغام میں کہا کہ وہ ان جرائم کے مرتکب نہیں جن کی وجہ سے انہیں جیل بھیجا گیا ہے، اس لیے ان کے ساتھ کچھ غیر معمولی ہو رہا ہے۔

انہوں نے اپنے حامیوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے مذہبی عقائد، معافی اور ایک دوسرے کے لیے دعا کرنے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔

رسل برانڈ نے جیل کے عملے کے رویے کی تعریف کی اور مداحوں سے اپنی اہلیہ اور خاندان کی حمایت جاری رکھنے کی درخواست کی۔

واضح رہے کہ لندن کی ساؤتھ وارک کراؤن کورٹ میں چار ہفتوں تک جاری رہنے والے مقدمے میں رسل برانڈ کو جنسی زیادتی کے ایک اور جنسی حملوں کے تین الزامات میں مجرم قرار دیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں:ایشیائی ترقیاتی بینک کی پاکستان کے لیے 50 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری

عدالت نے انہیں 10 سال اور 6 ماہ قید کی سزا سنائی۔دوسری جانب مزید چھ خواتین نے بھی اداکار پر مبینہ جنسی بدسلوکی کے الزامات عائد کیے ہیں۔