بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بنگلہ دیش کے ساتھ مزید مستحکم تعلقات کیلئے پرعزم ہیں: اسحاق ڈار

اسلام آباد: نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان باہمی احترام، اعتماد اور خیر سگالی کے جذبے کے تحت بنگلہ دیش کے ساتھ اپنے تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کیلئے پرعزم ہے۔

بنگلہ دیش کے 35 سینئر سول سرونٹس پر مشتمل وفد سے خطاب کرتے ہوئے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ ہم بنگلہ دیشی وفد کو خوش آمدید کہتے ہیں، ایسے وفود اور ملاقاتوں سے دوطرفہ تعلقات کو وسعت ملے گی، دورہ بنگلہ دیش کی خوشگوار یادیں آج بھی تازہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنے دوست ممالک کو انتہائی اہمیت دیتا ہے، پاک بنگلہ دیش تعلقات میں مثبت پیشرفت کا خیرمقدم کرتے ہیں، پاکستان بنگلہ دیشی طلبہ کو تعلیمی وظائف فراہم کر رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ خیالات اور سوچ کا تبادلہ دونوں ملکوں کیلئے سود مند ثابت ہو سکتا ہے، تعلیمی اصلاحات اور موسمیاتی تبدیلی پر باہمی تجربات سے استفادہ کرنا چاہیے، بنگلہ دیشی وفد کے دورے سے ایک دوسرے سے سیکھنے کا موقع ملے گا

مزید پڑھیں:مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں غیر ملکی قرض میں5 ارب 90 کروڑ ڈالر اضافہ

اس موقع پر نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے بنگلہ دیشی وفد کے اراکین کیلئے پاکستان میں ایک ثمر آور اور یادگار قیام کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔