بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

منگھوپیر، رینجرز کی کارروائی، فتنہ الخوارج کا مبینہ ڈکیت گرفتار

کراچی: رینجرز نے کراچی کے علاقے منگھوپیر میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے مبینہ ملزم حنیف کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان رینجرز کے مطابق ملزم افغانستان میں عسکری تربیت حاصل کرچکا ہے اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں بھی ملوث رہا ہے۔

ترجمان رینجرز کے مطابق کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے 2 موبائل فون اور ایک موٹر سائیکل برآمد کی گئی، گرفتار ملزم نے 2012 میں افغانستان میں عسکری تربیت حاصل کی تھی۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزم اپنے ساتھیوں کے ہمراہ لاکھوں روپے مالیت کی ڈکیتیوں کی وارداتیں کرتا رہا ہے، ساتھیوں کی ہلاکت کے بعد وہ روپوش ہوگیا تھا۔

مزید پڑھیں:1971ء کی جنگ میں بہاریوں پر ڈھائے بھارتی مظالم، تاریخ کا سیاہ باب ہیں

رینجرز کے مطابق گرفتار ملزم متعدد مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا، ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔