بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

روس، چین اور امریکی سربراہان ملاقات سے بڑی امیدیں ہیں، ولادیمیر پیوٹن

روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ انہیں ایپیک سربراہی اجلاس کے موقع پر روس، چین اور امریکا کے سربراہان کے درمیان آج طے شدہ سہ فریقی ملاقات سے بڑی امیدیں وابستہ ہیں اور وہ اسے باہمی تعاون کے فروغ کے لیے ایک اہم موقع سمجھتے ہیں۔

روسی صدر نے یہ بات چین میں جاری ایپیک سی ای او سربراہی اجلاس سے خطاب میں کہی۔

ولادیمیر پیوٹن نے کہا کہ تجربے نے ثابت کردیا ہے کہ معاشی بالادستی قائم رکھنے اور دباؤ ڈالنے کے پرانے ہتھکنڈے اب غیر مؤثر ہوچکے ہیں اور دوسروں کو خوفزدہ کرنے کی اپنی بیشتر صلاحیت کھو بیٹھے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اقتصادی پابندیاں، محصولات اور برآمدات پر عائد بندشیں اب بھی معاشی ترقی کی رفتار سست کرسکتی ہیں لیکن وہ اسے مکمل طور پر روکنے کی صلاحیت نہیں رکھتیں، جبکہ کسی حریف ملک کی معیشت کو تباہ کرنا تو ان کے بس کی بات ہی نہیں رہی۔

مزید پڑھیں:پہلا پاکستانی خلا باز 25 نومبر کو خلا کیلئے روانہ ہوگا

روس کے صدر کا کہنا تھا کہ ایشیا بحرالکاہل کا خطہ عالمی معیشت کا مرکز اور دنیا کا سب سے اہم صنعتی و تکنیکی مرکز بن چکا ہے۔