اسلام آباد: وفاقی پولیس کی اسپیشل ویپن اینڈ ٹیکٹس فورس(SWAT) کو وفاقی وزارت داخلہ کی جانب سے نئی گاڑیاں SWAT فورس کے حوالے کرنے کی تقریب منعقد ہوئی۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے گاڑیوں کا معائنہ کیا اور SWAT فورس کے جوانوں سے ملاقات بھی کی۔
اس موقع پر محسن نقوی نے SWAT فورس کے لیے مزید 20 نئی گاڑیاں فراہم کرنے کا فیصلہ کیا۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ نئی گاڑیوں سے SWAT فورس کی آپریشنل صلاحیتوں میں مزید اضافہ ہوگا۔ SWAT فورس کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فرسٹ ریسپونڈر کے طور پر فوری کارروائی کرے گی۔اس موقع پر آئی جی اسلام آباد پولیس اور دیگر اعلیٰ افسران بھی موجود تھے۔








