بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

روس نے یوکرین پر 400 سے زائد ڈرون اور 110 سے زیادہ میزائل داغ دیے، 8 افراد ہلاک

روس(Russia) اور یوکرین(Ukraine) کے درمیان جاری جنگ میں شدت آ گئی ہے جہاں روسی افواج نے یوکرین پر 400 سے زائد ڈرون اور 110 سے زیادہ میزائل داغ دیے ہیں، جس کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک اور 28 زخمی ہو گئے، جبکہ رہائشی عمارتوں، گاڑیوں اور غیر ملکی سفارت خانوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

یوکرینی حکام کے مطابق روسی حملوں میں دارالحکومت کیف سمیت ملک کے 9 علاقوں کو نشانہ بنایا گیا، اس دوران آسٹریا اور نیدرلینڈز کے سفارت خانے بھی متاثر ہوئے۔

برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق روس کی جانب سے کیے گئے ان حملوں میں 27 بیلسٹک میزائل بھی شامل تھےفائر کیے گئے۔

ان بڑے پیمانے پر ہونے والے حملوں سے شہری املاک اور نقل و حمل کو نقصان پہنچا، جبکہ رہائشی عمارتوں اور گاڑیوں کو متاثر ہونے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

یوکرین پر کیے گئے ان حملوں کے دوران روس کے دو کروز میزائل اور ایک جیٹ پاورڈ ڈرون پولینڈ میں بھی گرے۔ پولینڈ کے وزیراعظم نے اس واقعے کو روس کی جانب سے ”جان بوجھ کر کی گئی اشتعال انگیزی“ قرار دیا ہے۔

مزیدپڑھیں:امریکا کی ایران کے 4 شہریوں پر پابندیاں، فٹبال فیڈریشن کے صدر بھی شامل

تاہم روسی حکام کی جانب سے ان حملوں کی تفصیلات یا نقصانات کے حوالے سے الگ سے کوئی سرکاری مؤقف سامنے نہیں آیا۔

ان حملوں کے بعد یورپی ممالک کی جانب سے سفارتی و انتظامی ردعمل بھی سامنے آیا ہے۔

فرانسیسی وزیر خارجہ نے یوکرین کی صورتحال پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ روس کو ان حملوں کا جواب دینا ہوگا، جبکہ ڈنمارک نے روسی دفاعی اتاشی کو ملک سے نکال دیا ہے۔