امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ(Donald Trump) نے 2028 کے صدارتی انتخاب کے لیے اپنی جماعت ری پبلکن پارٹی کے دو ممکنہ امیدواروں کے نام بتاتے ہوئے نائب صدر جے ڈی وینس اور مارکو روبیو کو نمایاں رہنما قرار دیا ہے۔
’فاکس نیوز‘ کی میزبان کیلی میک اینینی کو انٹرویو دیتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ جے ڈی وینس اور مارکو روبیو دونوں بہت اچھا کام کر رہے ہیں اور ان کی مقبولیت بھی اچھی ہے۔
ٹرمپ نے دونوں رہنماؤں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ مستقبل میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں، تاہم انہوں نے یہ بھی کہا کہ ری پبلکن پارٹی میں کوئی غیر متوقع امیدوار بھی سامنے آسکتا ہے۔
ڈیموکریٹک پارٹی کے ممکنہ امیدواروں سے متعلق سوال پر ٹرمپ نے الیگزینڈریا اوکاسیو کورٹیز کی مقبولیت کا ذکر کیا، تاہم ان کا کہنا تھا کہ ڈیموکریٹس کی جانب سے بھی کوئی ایسا امیدوار سامنے آسکتا ہے جس کا فی الحال زیادہ چرچا نہیں۔
انٹرویو میں ٹرمپ نے سینیٹ میں ڈیموکریٹک رہنما چک شومر کے ساتھ اپنے تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے صحت اور امیگریشن جیسے معاملات پر دونوں جماعتوں کے درمیان ممکنہ تاریخی معاہدے کی امید بھی ظاہر کی۔
President Trump is weighing in on the 2028 presidential field, naming Vice President JD Vance and Marco Rubio as two prominent Republicans to watch.
“The two of them are doing fantastically,” Trump tells Kayleigh McEnany, praising their popularity while leaving room for surprise… pic.twitter.com/dBgRPCssVi
— Fox News (@FoxNews) November 21, 2026
انہوں نے کہا کہ دونوں جماعتیں مل کر بڑے کام کرسکتی ہیں، اگرچہ ڈیموکریٹس کی اپنی ترجیحات ہوں گی اور وہ خود زیادہ قدامت پسندانہ پالیسیوں کے حامی ہیں۔
ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس کی نئی پریس سیکریٹری کے انتخاب کے بارے میں بتایا کہ اس عہدے کے لیے تقریباً 100 افراد خواہش مند ہیں، تاہم امیدواروں کی فہرست چار یا پانچ افراد تک محدود کردی گئی ہے۔
مزیدپڑھیں:دھند کے باعث موٹرویز کے متعدد سیکشنز بند، شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت
انہوں نے سابق پریس سیکریٹری کیٹی زکریا کی بھی تعریف کی اور کہا کہ وہ اس عہدے کے لیے بہت اچھی ثابت ہوتیں، لیکن انہیں خدشہ تھا کہ اس منصب پر انہیں سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑے گا۔
“I can tell you I have 100 people that want that job, as you can imagine.”
President Trump tells @kayleighmcenany on @SatAmericaFNC he has narrowed his search for the next White House press secretary down to four or five finalists as the new year approaches.
During the… pic.twitter.com/lSAQBXLwtS
— Fox News (@FoxNews) November 21, 2026
امریکی صدر نے کانگریس میں قانون سازی کے تعطل پر بھی بات کی اور کہا کہ ان کے اہم قانون سازی کے منصوبے، جن میں سیو امریکا ایکٹ اور ایوان نمائندگان سے منظور ہونے والے سیکڑوں بل شامل ہیں، سینیٹ میں رکاوٹوں کا شکار ہیں۔
انہوں نے سینیٹ میں ری پبلکن اکثریتی رہنما جان تھون کو اچھا انسان قرار دیا، تاہم ڈیموکریٹس پر الزام لگایا کہ وہ ری پبلکنز کو کوئی ووٹ دینے کے لیے تیار نہیں۔
انٹرویو کے دوران ٹرمپ نے ایف بی آئی کے نیشنل کرائم انفارمیشن سینٹر میں ہیکرز کی مبینہ دراندازی کی اطلاعات پر بھی ردعمل دیا اور کہا کہ یہ اچھی بات نہیں ہے۔ تاہم انہوں نے اس مبینہ سائبر حملے کی مزید تفصیلات بیان نہیں کیں۔








