سابق صوبائی وزیر اور سینئر سیاستدان نوابزادہ محسن علی خان(Nawabzada Mohsin Ali Khan) انتقال کرگئے۔
نوابزادہ محسن علی مسلم لیگ (ن) کے جلسے کی مہم کے سلسلے میں اپنے آبائی ضلع کرک میں موجود تھے۔
نوابزادہ محسن علی خان سابق وزیر داخلہ اور سیاستدان اسلم خان خٹک کے داماد تھے، وہ چار مرتبہ رکن اسمبلی منتخب ہوئے جبکہ دو مرتبہ صوبائی وزیر کے عہدے پر بھی فائز رہے۔
مزیدپڑھیں:ناشتے میں انڈہ کھانے کے بعد چائے پیتے ہیں تو خبردار ہوجائیں!
مرحوم پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی صدر بھی رہ چکے تھے، انہوں نے پاکستان پیپلز پارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی میں بھی سیاسی خدمات انجام دیں، جس کے بعد مسلم لیگ (ن) میں شامل ہوگئے۔








