بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

علی رضا نے کس کے پلان پر عمل کرکے کامیابی حاصل کی؟

پاکستان اے کے فاسٹ بولر علی رضا(Ali Raza) نے کہا کہ کپتان اور مینجمنٹ کے پلان پر عمل کرکے کامیابی حاصل کی۔

ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز کے گروپ میچ میں بھارت اے کو 48 رنز سے شکست دینے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فاسٹ بولر علی رضا کہا کہ بولنگ شروع سے ہی شاندار ہوئی، عمران رندھاوا اور احمد دانیال نے بھرپور ساتھ دیا۔

انہوں نے کہا کہ میں شروع میں سلو ون ویری ایشن نہیں کررہا تھا لیکن آخر میں اس پر گیا اور اچھی بولنگ ہوگئی۔

ایشیا کپ رائزنگ اسٹار کے گروپ میچ میں بھارت کی ٹیم پاکستان کی جانب سے دیے گئے 314 رنز کے تعاقب میں 49.1 اوورز میں 265 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

مزیدپڑھیں:جاپان میں شدید برفباری نے نظام زندگی مفلوج کردیا، شاہراہیں بند اور ٹرین سروس معطل

کپتان تلک ورما کی 148 گیندوں پر سنچری بھی رائیگاں گئی، ابھیشیک شرما کے 70 رنز بھی ٹیم کے کام نہ آسکے۔یوش بدونی، وپراج نگم اورہ رشیت راناکھاتہ بھی نہ کھول سکے۔

سوریا ونشی 11 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، رنکو سنگھ چھ رنز بنا کر چلتے بنے، کمار صرف 2 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

پاکستان کی جانب سے علی رضا اور حسن نواز نے تین، تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، محمد عمران رندھاوا نے دو وکٹیں حاصل کیں۔