بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ڈالر ہر قیمت پر بیچنے کی دوڑ شروع، قیمت میں چار روز میں 40 روپے کی کمی ریکارڈ

اسلام آباد: (مانیٹرنگ ڈیسک) ڈالر ہر قیمت پر بیچنے کی دوڑ شروع ہوگئی۔کراچی کی نسبت لاہور میں ڈالر کی قدر میں زیادہ بڑی کمی ریکارڈ ہوئی،لاہور میں لوگوں نے گبھراہٹ میں ڈالر بیچنے شروع کردیئے۔لاہور کی ایک ایکسچینج کمپنی نے 210 روپے میں ایک شہری سے ڈالرز خریدے۔لاہور میں ڈالر کی قیمت ایک دن میں 30 روپے تک گرگئی۔لاہور میں ڈالر کی قیمت میں چار روز میں 40 روپے کی ریکارڈ کمی آگئی۔۔ملک بھر میں ڈالر کی قدر مزید گرے گیفاریکس ڈیلرز کے رہنما ملک بوستان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈالرز میں منافع کیلئے انویسٹمنٹ کرنے والے بڑی مقدار میں ڈالرز بیچنے کیلئے مارکیٹ میں لائیں گے۔فاریکس ڈیلرز کا مزید کہنا ہے کہ مارکیٹ میں ڈالر کی طلب معمولی جبکہ سپلائی میں غیرمعمولی اضافہ ہوگا۔فاریکس ڈیلرزڈالر 180 روپے تک نیچے آسکتا ہے۔